ماسکو (سچ نیوز) امریکا سے کشیدگی کے بعد روس نے 2سٹریٹجک بامبرز طیارے ریاست الاسکا کے قریب پہنچادئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ صدارتی انتخاب میں مداخلت اور پابندیوں کے بعد ماسکو نے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردئے ہیں۔روس نے ابدوزیں اور دیگر طیارے یورپ کے قریب بھیج دئے تو امریکی ریاست الاسکا کے قریب جنگی مشقیں بھی شروع کردی ہیں۔ان مشقوں میں روس کے 2سٹریٹجک بامبرز طیارے بھی شریک ہیں۔7 ہزار کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد طیارے الاسکا کے قریب روسی بیس پر پہنچے ہیں۔