نیویارک ( سچ نیوز )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے امریکاطالبان معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاطالبان معاہدہ افغانستان میں دیرپاامن کی جانب اہم قدم ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تشددمیں کمی وقت کی ضرورت ہے،بین الافغان امن مذاکرات کیلئے سازگارماحول ہوناچاہئے۔ادھر سعودی عرب کی جانب سے امریکاطالبان معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے ،سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ معاہدہ افغانستان میں امن اور جنگ بندی کی جانب لے جائے گا۔