کیلیفورنیا (سچ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے سے 2 گھروں میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے میں ابھی تک 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، اس کے علاوہ 2 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔