اسلام آباد: (سچ نیوز) آر ٹی ایس نے ضمنی انتخابات میں دھوکہ نہ دیا، الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم کو کامیاب قرار دے دیا۔
ضمنی انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے نتائج کی ترسیل جاری ہے۔ پریزائڈنگ افسران نے اپنے موبائل فون کے ذریعے تصویر لے کر فارم 45 آر ٹی ایس سسٹم میں ڈالا۔ ریٹرنگ افسران نے آر ٹی ایس سے ملنے والے نتائج کو رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں ڈالا۔ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم کو کامیاب قرار دے دیا۔ آر ٹی ایس کی فعالیت اور کامیاب تجربے کے باعث الیکشن کمیشن نے غیر حتمیٰ اور غیر سرکاری نتیجہ ساڑھے دس بجے جاری کیا۔ آر ٹی ایس سسٹم کی بندش سے متعلق خواجہ سعد رفیق کے بیان کو الیکشن کمیشن نے مسترد کیا۔