نئی دہلی (سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان کی مودی اور اس کے اتحادی کی کامیابی پر نیک خواہشات کے اظہار پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی علاقائی امن کیلئے دعوت پر اپنے عزم کو دہرایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مبارکباد کا ٹوئٹ کیا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کے مبارکبادی پیغام پر شکریہ اداکیا ،بھارتی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ کی نیک تمناﺅں پر دل سے شکرگزار ہوں ،میں نے ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ۔یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کےلئے 7 مراحل میں ہونےوالے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی وو ٹنگ مکمل کرلی گئی جس میں انفرادی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے 300، کانگریس نے 52، اے ڈی ایم کے نے 23، شیو سینا 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 102 نشستیں حا صل کیں۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد ‘نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس’ نے مجموعی طور پر 345 نشستیں حاصل کیں جس کے مقابلے میں انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد ‘یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس’ نے 94 نشستیں حاصل کیں۔حکومت بنانے کےلئے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بی جے پی نے انفرادی طور پر مطلوبہ تعد ا د سے زیادہ 300نشستیں حاصل کر لیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد بی جے پی باآسانی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائےگی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں نئی دہلی، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی کا کلین سویپ ، اترپردیش، ہریانہ اور اروناچل پردیش میں بھی حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہوئی ، اڑیسہ اور آندھراپردیش کے ریاستی انتخاب میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اعظم عمران خان نے بی جے پی کی بھارتی انتخابات میں کامیابی پر وزیر ا عظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے مل کر کا م کر نے کا منتظر ہو ں ۔ جمعر ات کوٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں ہونےوالے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ۔وزیر اعظم نے کہا جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے مل کر کا م کر نے کا منتظر ہوں۔خیال رہے بھارت الیکشن سے قبل غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا اگر نریندر مودی پھر سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو امن مذاکرات بحال ہونے کے بہتر مواقع پیدا ہونگے۔