نیویارک(سچ نیوز)اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید پاکستانی فوجی کو ایوارڈسے نوازا گیا،ایوارڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید پاکستانی فوجی کو ایوارڈسے نوازا گیا،نائیک محمد نعیم رضا اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں18 جنوری 2018 میں شہید ہوئے تھے ،ایوارڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا،یواین سیکرٹری جنرل نے پیس کیپرز کے عالمی دن پر تقریب میں ایوارڈدیا،ایوارڈ ہر سال امن مشنز میں شہید فوجی ،پولیس اورسویلین پیس کیپرزکودیاجاتا ہے ۔اس موقع پر پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے،امن مشنز میں پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا،پاکستان 6 دہائیوں سے یو این مشنز میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست ہے ۔