بیجنگ(سچ نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، جانبدارانہ رویوں اور تجارتی تحفظ نے عالمگیری سیاسی نظام کو نقصان پہنچا یا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا کو ایک مضبوط اور ایک غیر جانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ۔ چینی دفتر خارجہ کے مطابق صدر نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کے دوران کہی ۔چینی صدر نے کہا کہ موجودہ عالمی صورت حال میں جانبدارانہ رویوں اور تجارتی تحفظ نے عالمگیری سیاسی نظام کو نقصان پہنچا یا ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ ایک غیر جانبدار اور مضبوط تنظیم بن جائے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاسی میدان میں توازن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے اور یہ تمنا ہے کہ تمام طرفین تجارتی لین دین اور اس میں آسانی لانے کیلیے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ دنیا میں آزاد معیشت پروان چڑھ سکے ۔
اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا:چین
اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا:چین
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025