اسلام آباد(سچ نیوز)وزیرمملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقتدار کا مزہ بہت خطرناک ہے،اداروں اور فوج میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اداروں کو گالی دیں۔اسلام آباد میں سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نےکہا کہ آج کل بچوں کو بڑے سکولوں میں پڑھایا جاتا ہے تاکہ بچہ حکمرانی کرے، اقتدارکا مزہ بہت خطرناک ہے،عہدے ملنے سے شیطان حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہے،دین اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مسجدوں اور خانقاہوں میں دھماکے کروائے گئے، پاکستانیوں کی بیٹیوں کو کلچر ایکسچینج پروگرام کے تحت بیرون ملک بلایا گیا، ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کو بلیک میل کیا گیا۔وزیر سیفران نے کہا کہ اداروں اور فوج میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اداروں کو گالی دیں، مجھے فوج، وزیراعظم یا کسی اور نے عزت نہیں دی، مجھے اللہ نے عزت دی ہے۔
اقتدار کا مزہ بہت خطرناک ہے، اداروں اور فوج میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اداروں کو گالی دیں:شہریار آفریدی
اقتدار کا مزہ بہت خطرناک ہے، اداروں اور فوج میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اداروں کو گالی دیں:شہریار آفریدی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023