کابل (سچ نیوز) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان سے جھڑپ میں6دہشتگرد ہلاک اور 11زخمی جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب ترجمان گورنرہلمندکے مطابق گزشتہ روز بھی طالبان کی جانب سے افغان فورسزکی پوسٹوں پر حملہ کیاتھا جس میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے۔