راولپنڈی: (سچ نیوز) پاک فوج نے افغانستان کے علاقے سے پاکستانی چوکی پر حملہ کرنے والے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے علاقے سے شمالی وزیرستان میں قائم پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا۔