کابل (سچ نیوز )افغان طالبان نے اپنے 11 قیدیوں کے بدلے تین بھارتی انجینئرز کو رہا کر دیا ہے ، یہ تبادلہ اتوار کے روز ہواہے تاہم رہا ہونے والے بھارتی قیدیوں کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے اور ابھی تک بھارتی حکومت نے اس کی تصدیق بھی نہیں کی ہے ۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بغلان میں ایک پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 7 بھارتی انجینئرز کو گزشتہ سال مئی میں اغوا کیا گیا تھا جب کہ رہا کیے گئے 3 بھارتی انجینئرز کو بھی صوبہ بغلان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں 11 طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں چھوڑا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان قیدیوں میں بگرام میں قید طالبان رہنما سید محمداکبر آغا بھی شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ کنڑ کے سابق گورنر شیخ عبدالرحیم اور نمروز کے سابق گورنر مولوی عبدالراشد بلوچ بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔اافغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی مغوی کو مارچ میں رہا کیا گیا تھا جب کہ دیگر 3 بھارتی شہریوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے بھی اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
افغان طالبان نے تین بھارتی انجینئرز کو رہا کر دیا لیکن ان کے بدلے کیا لیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی
افغان طالبان نے تین بھارتی انجینئرز کو رہا کر دیا لیکن ان کے بدلے کیا لیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025