کابل(سچ نیوز)افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ امریکی شہہ پر اپنی اوقات سے باہر نکلنے والے افغان صدر کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے اشرف غنی کی حکومت سے مذاکرات کو وقت کا زیاں قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طالبان کی لڑائی امریکی حکومت سے ہے لہٰذا وہ اسی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔انہوں نے دو ٹوک انداز میںاشرف غنی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کےقیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر سے بات کرنا وقت کا زیاں ہے۔افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طاقت سے محروم اور غیر ملکیوں کے مسلط کردہ عناصر سے بات کرنا لاحاصل ہے کیوں کہ کمزور فریق فیصلہ کرنے کی قوت نہیں رکھتا۔واضح رہے کہ طالبان کا یہ بیان افغان حکومت کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے جو ماضی میں بھی بارہا طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کرچکی ہے لیکن طالبان ہمیشہ اس کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے آئے ہیں۔یاد رہے کہ افغان صدر نے گذشتہ روز ہی جنیوا میں جاری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کے لیے 12 رکنی اعلیٰ کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے طالبان کے ساتھ مجوزہ امن مذاکرات کے لیے طریقۂ کار وضع کرلیا ہے اور نو تشکیل شدہ کمیٹی جنگجوؤں سے مذاکرات کرے گی۔
افغان طالبان نے اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا بیان جاری کر دیا کہ افغانستان کے صدر دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے لائق نہ رہیں گے
افغان طالبان نے اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا بیان جاری کر دیا کہ افغانستان کے صدر دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے لائق نہ رہیں گے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جےڈی وینس کی 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد گی کی درخواست جمع کروا دی
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا
منجانب
bilal asghar
07/04/2026