کابل(سچ نیوز)افغانستان کے صوبہ بادغیس میں طالبان کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 8اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کابل سے جاری بیان میں بادغیس کے ہوٹل پر حملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مرنے کی تصدیق کی۔رحیمی نے کہاکہ تاحال ہوٹل میں موجود دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے اور مرنے والوں کی تعدا د میں اضافہ ہوسکتا ہے۔رحیمی نے کہا کہ طالبان حملے میں سویلین بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق طالبان خودکش حملہ آور ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس نے علاقہ گھیرے میں لیا ہواہے۔ مقابلہ جاری ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اوربیان میں کہا مجاہدین نے سیکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا