اسلام آباد (سچ نیوز) افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کرنے کیلئے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی کل (منگل کو) پاکستان پہنچیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر کے خصوصی نمائندے کل پاکستان پہنچیں گے۔ افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی 8 سے 11 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ ان کی دفترخارجہ میں پاکستانی حکام کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ عمر داؤد زئی کی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں افغان مفاہمتی عمل پربات چیت ہوگی۔ خیال رہے کہ عمر داؤد زئی افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سیکریٹریٹ کے سربراہ بھی ہیں۔