کابل (سچ نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے میں 34 افراد زخمی ہو گئے ،دھماکے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 34 افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی افغان سکیورٹی فورسز جائے دھماکا پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔