کابل (سچ نیوز)افغان صوبے میدان وردک میں ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ کابل دھماکے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک میں ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے،ڈرون حملے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ گاڑی میں سوارافراد مارے گئے ،دوسری طرف افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ، خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ کابل میں شہید سکوائیر کے قریب ہوا ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔