کابل (سچ نیوز)افغانستان کے مختلف حصو ں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی،48 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 افراد ہلاک اور11 زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے تباہی مچادی اور مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متاثرہ شہروں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں،48 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف حصوں میں 24افرادہلاک اور11 زخمی ہوئے،افغان حکام کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب سے کابل سمیت افغانستان کے6صوبے متاثر ہوئے۔