کابل(سچ نیوز) گزشتہ روز عمران خان نے امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ تمام تر وسائل کے باوجود افغانستان میں طالبان کو شکست نہیں دے سکا۔ اب وہی بات افغانستان میں تعینات امریکی جنرل نے بھی کہہ ڈالی ہے۔ ساﺅتھ ایشین مانیٹر کے مطابق جنرل جوزف ڈنفرڈ نے کہا ہے کہ ”افغانستان میں طالبان ابھی شکست سے بہت دور ہیں۔وہ جنگ نہیں ہار رہے اور ملک میں امن قائم کرنے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔“کینیڈا میں ہونے والے ایک سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جوزف کا مزید کہنا تھا کہ ”افغانستان میں ہم ایک سال قبل ایک جگہ ساکت ہوجانے کی اصطلاح استعمال کرتے تھے۔ ہم آج بھی اسی جگہ پر کھڑے ہیں اور اس سے آگے نہیں بڑھ پا رہے۔افغانستان میں قیام امن کے لیے کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ چنانچہ امریکہ اور نیٹو اتحادی فوجی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی دباﺅ بھی بڑھا رہے ہیں تاکہ طالبان کو مذاکرات پر رضامند کیا جا سکے، کیونکہ اس مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔“
افغانستان میں تعینات امریکی جنرل نے بھی وزیراعظم عمران خان والی بات کہہ دی
افغانستان میں تعینات امریکی جنرل نے بھی وزیراعظم عمران خان والی بات کہہ دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024