کابل (سچ نیوز)افغانستان میں امن کوششوں کو بڑا دھچکا لگ گیا،طالبان نے افغان امن مذاکرات کی پیشکش مستردکردی۔میڈیا پورٹس کے مطابق خبرایجنسی کا کہناہے کہ طالبان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے امن مذاکرات کی پیش کش مستر دکردی ہے،طالبان کا کہنا ہے کہ جنوری میں سعودی عرب میں امریکی حکام سے ملاقات ہوگی،طالبان نے واضح کردیاہے ہم افغان حکومت سے بات چیت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستا ن میں امن کیلئے پاکستان چین اور روس کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں، ادھر امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادبھی افغانستان میں امن کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کوشاں ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کو خط لکھ چکے ہیں۔