افغانستان میں امریکی طیارے کی تباہی، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی، کون سی اہم شخصیات سوار تھیں؟ بڑا دعویٰ

افغانستان میں امریکی طیارے کی تباہی، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی، کون سی اہم شخصیات سوار تھیں؟ بڑا دعویٰ

کابل ( سچ نیوز ) تحریک طالبان افغانستان نے اپنے زیر انتظام علاقے میں مسافر طیارے کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرلی۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین نے ایک امریکی طیارے کو مار گرایا ہے جس میں متعدد افسران سوار تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سی آئی اے کے اعلیٰ افسران سوار تھے جو جاسوسی کے مشن کیلئے طیارہ استعمال کر رہے تھے، طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں جاسوسی کیلئے مسافر طیارے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران غیر ملکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی تباہی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس طیارے کی تباہی کا امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا، فریقین کے مابین تاحال کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا، امریکیوں کی جانب سے بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ پیر کے روز افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک امریکی طیارہ تباہ ہوا تھا جس میں سوار تمام 83 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Exit mobile version