اسلام آباد (سچ نیوز) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاءکے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے ، کابل میں بیٹھے ہوئے افغانوں اور طالبان کے درمیان مفاہمت کی ضرورت تھی جس کا ماسکو مذاکرات سے درواز ہ کھل گیاہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاءکے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے ، کابل میں بیٹھے ہوئے افغانوں اور طالبان کے درمیان مفاہمت کی ضرورت تھی جس کا ماسکو مذاکرات سے درواز ہ کھل گیاہے ، اگرچہ وہ لوگ جواس وقت افغان حکومت میں ہیں ، وہ ماسکو مذاکرات میں شریک نہیں ہوئے لیکن ان لوگوں نے شرکت کی ہے جو ماضی میں حکومت میں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کوچاہئے کہ طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ بیٹھنے کیلئے مجبور کرے اور افغان حکومت بھی ماسکو مذاکرات کے حوالے سے طیش میں نہ آئے ۔