کابل(سچ نیوز) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 7 پولیس اہلکار اور 30 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی نائب پولیس سربراہ خاوانی تاہری نے بتایا کہ صوبہ سامانگان کے ضلع دارائے سیوف پائن میں طالبان نے پولیس کے ایک گشتی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ۔ جھڑپ کے دوران کم از کم سات پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔