کابل(سچ نیوز) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 طالبان ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فاراح کے ضلع پوشت روڈ میں5طالبان اپنا ہی نصب کیا گیا دھماکہ خیر مواد پھٹنے سے ہلاک ہو گئے ۔ واضح رہے مذکورہ صوبے میں رواں سال کے آغاز سے سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔