کابل (سچ نیوز) افغانستان کے 4صوبوں میں مختلف واقعات میں افغان طالبان نے حملے کر کے 26 افغان سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کو قتل کر دیا جبکہ ان حملوں میں 9اہلکار زخمی بھی ہوئے، دوسری جانب خوگیانی ڈسٹرکٹ میں ضلعی پولیس چیف روڈ سائیڈ پر نصب بم سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گئے، افغان سپیشیل فورسز کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 18طالبان ہلاک جب کہ 6زخمی ہوئے،کارروائی کے دوران 1200کے قریب اسلحہ،1200راؤنڈز، ریڈیو ڈیوائس،8خود کش جیکٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق طالبان نے گل ران ضلع میں پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے 15اہلکاروں کو قتل کر دیا، صوبائی کونسل کے ممبر نے میڈیا کو بتایا کہ اس حملے میں 8اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ طالبان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، افغان صوبہ فرح کے صوبائی کونسل کے ممبر شاہ محمد نعیمی نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ صوبہ میں افغان طالبان نے پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بناتے ہوئے 3 پولیس افسران کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا، ہلمند صوبہ کے شہر سراج ضلع میں روڈ سائیڈ پر نصب بم سے ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی ٹکرانے سے پولیس چیف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ خوگیانی ڈسٹرکٹ کے پولیس ترجمان کے مطابق پولیس چیف معمول کے مطابق آفس روانہ ہوئے کہ راستے میں روڈ سائیڈ پر نصب بم سے گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف 2باڈی گارڈ سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
خیال رہے کہ ایک طرف امریکہ اور طالبان مابین امن مذاکرات جاری ہیں اور دوسری جانب طالبان مسلسل اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ماہرین کے مطابق طالبان جنگجو اپنے زیر اثر علاقہ میں اضافے کے خواہشمند ہیں تا کہ بہتر معاملات طے کئے جا سکیں، عین اس وقت جب طالبان نے اہلکاروں کو ہلاک کیا طالبان اور داعش جنگجوؤں مابین ہونے والے جھڑپ میں کم از کم 3طالبان ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے، یہ واقعہ افغان صوبہ کنڑ میں پیش آیا۔افغان صوبہ ارزگان میں افغان سپیشل فورسز کی جانب سے ایک اہم آپریشن میں 7طالبان ہلاک ہو گئے۔افغان ملٹری کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صوبہ ارزگان میں سپیشل فورسز نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 7طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ غزاب ضلع میں سیکیورٹی فورسز سیمڈ بھیڑ میں 11طالبان ہلاک ہوئے جبکہ ان کاروائیوں میں 6 طالبان زخمی بھی ہوئے۔ کاروائی کے دوران 1200کے قریب اسلحہ،1200راؤنڈز، ریڈیو ڈیوائس،8خود کش جیکٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں۔