کابل( سچ نیوز )اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں برس افغانستان میں مسلح تنازعات کے سبب 2لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی نمیڈیا کے مطابق افغانستان میں مسلح تنازعات کے سبب رواں برس دو لاکھ سے زائد افغان شہری بے گھر ہوئے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے کوارڈینیشن دفتر برائے انسانی معاملات (UNOCHA) نے کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے 2 ستمبر تک کل 2 لاکھ6 ہزار افغان شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ یہ تعداد ایک ماہ قبل سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مقابلے میں 44 ہزار زائد ہے۔ ان میں 30ہزار وہ افغان شہری بھی شامل ہیں جو صوبہ غزنی میں اگست کے وسط میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہوئے۔