راولپنڈی (سچ نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ بھی قوم سے مقدم نہیں ،جمہوریت اداروں کی مضبوطی کے بغیر نہیں پنپ سکتی ،اس راہ پر ہم دس سال پہلے گامزن ہو گئے ہیں ۔
جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ستر ہزار جوان شہید اور زخمی ہوئے اور اس کے علاوہ قومی خزانے کو بھی نقصان ہوا ،ہم ان قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ہم یوم دفاع کے ساتھ یوم شہدا بھی مناتے ہیں کیونکہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھولتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر ہمار ے جوانوں کا جو خون بہا اس کا حساب لیں گے ۔آرمی چیف نے کہا کہ کام ابھی ختم نہیں ہوا ،جنگ ابھی بھی جاری ہے ،ملک کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانا ہے اور اس مقام تک پہچانا ہے جہاں دشمن میلی نظر سے نہ دیکھ سکے ۔