لندن(سچ نیوز) ہالی ووڈ کے فلم پروڈیوسر ہاروے ونسٹن پر درجنوں اداکاراﺅں اور ماڈلز نے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے جو عدالت میں ثابت بھی ہو چکے ہیں۔ اب ایک برطانوی اداکارہ نے بھی اس پر انتہائی ایسا ہی شرمناک الزام عائد کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 56سالہ اداکارہ کا نام لیسیٹ انتھونی ہے جس کا کہنا ہے کہ ہاروے ونسٹن نے اسے دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں نمناک آنکھوں کے ساتھ لیسیٹ نے کہا کہ ”میں نے دونوں بار مزاحمت کی کوشش کی تھی لیکن ہاروے ونسٹن بہت موٹا اور بھاری تھا اور میں اسے پیچھے دھکیلنے میں ناکام رہی۔“
لیسیٹ نے چینل 4کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ”میں اور ہاروے ایک سال قبل ہی دوست بنے تھے۔اس وقت ہاروے صحافی تھا۔ اس نے مجھ سے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی بہانے سے وہ میرے قریب آیا اور ہماری دوستی ہو گئی۔ اگلے سال 1982ءمیں اس نے مجھے پہلی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس وقت میری عمر کوئی 18یا 19سال ہو گی۔ہماری دوستی ہونے کے ایک سال بعد وہ ایک روز اچانک میرے فلیٹ پر آ گیا۔ یہ صبح کا وقت تھا۔ اس نے دروازے پر دستک دی۔ میں نے جونہی دروازہ کھولا وہ مجھے دھکیلتا ہوا اندر داخل ہو گیا اور وہیں ہال وے میں ہی مجھے دوبارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ “لیسیٹ نے مزید بتایا کہ ”دوسری بار ہاروے نے مجھے کینیس فلم فیسٹیول کے دوران ہوٹل کے کمرے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس روز بھی وہ میرے کمرے میں زبردستی گھس آیا اور میں اس بھاری بھرکم شخص کے سامنے مزاحمت نہ کر سکی۔“ لیسیٹ کا کہنا تھا کہ ”ان واقعات نے میری زندگی ہی تباہ کر کے رکھ دی اور میں آئندہ کئی سالوں تک خوف اور ڈپریشن میں مبتلا رہی۔ “ واضح رہے کہ ہاروے کے خلاف درجنوں امریکی ادکارائیں تو سامنے آئیں لیکن لیسیٹ واحد برطانوی اداکارہ ہے جو ہاروے ونسٹن کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہونے کا معاملہ منظر عام پر لائی ہے۔