ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی جانب سے 2015 میں اداکار پارس چھابڑا پر غلط طریقے سے چھونے ، اوور فرینڈلی ہونے جیسے الزامات لگائے تھے۔پارس چھابڑا ان دنوں متنازعہ ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 13میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کی پنجابی کترینہ کیف شہناز کور گل کے ساتھ نزدیکیوں کے کافی چرچے ہورہے ہیں۔ پارس نے 2015 میں سپلٹس ولا نامی پروگرام میں بھی حصہ لیا تھا جس کی میزبانی کا فریضہ سنی لیونی نے ادا کیا تھا۔سپلٹس ولا 8 کے دوران سنی لیونی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارس چھابڑا ان سے فلرٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کئی بار انہیں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش بھی کی ہے۔سنی لیونی نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ انہیں اپنی طرف مائل کرنے کیلئے پارس کی جانب سے ان پر ون لائنر کمنٹس بھی پاس کیے گئے۔ پارس نے سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر کی موجودگی میں بھی ان کے ساتھ اوور فرینڈلی ہونے کی کوشش کی۔پارس چھابڑا کے رویے سے تنگ آکر سنی لیونی نے شو کے پروڈیوسر سے ان کے رویے کی شکایت کرکے انہیں شو کے اہم حصے سے نکلوادیا تھا۔