”اس سے قبل اس پر زیادہ ۔۔۔“ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے خود پر توہین عدالت لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا ، وجہ جا ن کر آپ کوبھی حیرانگی ہوگی

”اس سے قبل اس پر زیادہ ۔۔۔“ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے خود پر توہین عدالت لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا ، وجہ جا ن کر آپ کوبھی حیرانگی ہوگی

لاہور ( سچ نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ڈی پی او قصور کے تبادلے کے معاملے کا آدھا پہلو سامنے آیاہے اور آدھا پہلوابھی سامنے نہیں آیا، اصل صورت حال انکوائری رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئی گی، اس سے قبل اس پر زیادہ بات کرنے پر مجھ پہ توہین عدالت لگ جائے گی۔سماءنیوز کے پروگرام”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپریم کورٹ میں یہ نہیں کہا کہ میں نے یہ بات کی تھی یامیں نے ڈی پی او کو حکم دیاہے یا اس پر کوئی دباﺅ ڈالا ہے ، ڈی پی او قصور کے معاملے کا آدھا پہلو سامنے آیاہے اور آدھا پہلوابھی سامنے نہیں آیا ۔ اصل صورت حال انکوائری رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئی گی ۔ اس سے قبل اس پر زیادہ بات کرنے پر مجھ پہ توہین عدالت لگ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر جس قسم کافیصلہ دے گی ہم اس کومن وعن تسلیم کریں گے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کھلے گا کہ ڈی پی او صاحب پچھلے دوتین سال کیا کرتے رہے ہیں؟ اس میں وہ سب چیزیں بھی کھلیں گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں قانون کے مطابق چلتی ہیں ۔ اس طرح بیورو کریسی کے بھی کچھ رول اینڈ ریگولیشنز ہیں۔ انہوں نے اگر کوئی چیز اوپر لیکر جانی ہے تو اس کا بھی کوئی قانون ہے اور وہ اس کے مطابق کام کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس بیورو کریسی سے کچھ افسران سے مسلم لیگ ن کے دور میں ذاتی کام لئے گئے ان کو اب سیاسی دباﺅ نظر آنے لگا ہے ۔

Exit mobile version