اسپیئر کالج چنیوٹ اور ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا صحافیوں کے بچوں کو فیسوں میں نمایاں کمی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق اسپیئر کالج چنیوٹ کے پرنسپل پروفیسر ندیم سلیم اور لیکچرار محمد احمد نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ پیر زادہ اقبال حسین صدر چوہدری عثمان حیدر آرائیں سے MOU کیا جس کے تحت پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ سے وابستہ تمام صحافیوں کے بچوں کو داخلہ اور ماہانہ فیسوں میں 50فیصد ڈسکاؤنٹ دی جائے گی اس سلسلہ میں کالج انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین نے دستخط بھی کئے جبکہ پرنسپل نوید سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ ملک میں تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے ضلع چنیوٹ میں ہمارا کالج تعلیمی میدان میں اپنا نام پیدا کرے گا طلبہ و طالبات کو جدید نظام تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا اور ہمارا کوالیفائیڈ سٹاف ہمہ وقت طلبا و طالبات کی تعلیم کیلئے کوشاں رہے گااس موقع پر کالج پرنسپل نے چیئرمین پرنٹ میڈیا کو کلاک بھی پیش کیا جبکہ ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات شیخ جہانگیر چنیوٹی فنانس سیکرٹری سرفراز حسین بھٹی ایگزیکٹو ممبران رانا عارف علی، اورنگزیب خاکی بھی موجود تھے۔