اسلام آباد(سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسٹبیلشمنٹ ملک ،میڈیا اور سیاست پر قبضہ کرنے جا رہی ہے یہ ریاست کے لئے خطرناک ہو گا تحریک انصاف ایک مہر ہے پاکستان کی سیاست سے اس مہرہ کو صاف کرنا ہو گا، تحریک انصاف میں 35 فیصد کارکن ہیںجبکہ 75 فیصد اسٹبلیشمنٹ کا غلبہ ہےجمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خلائی مخلوق مہرے کو استعمال کر کے سیاست میں آ چکی ہے خلائی مخلوق نے سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے اور سیاست میں اپنامقام بنا لیا ہے پاکستان کی سیاست سے اس مہرہ کو صاف کرنا ہو گا تحریک انصاف میں 35 کارکن ہیںجبکہ 75 فیصد اسٹبلیشمنٹ کا غلبہ ہے یہ ریاست کے لئے خطرناک ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر تمام آزاد امید وار بھی پی ٹی آئی میں چلے جائیں تو بھی بات نہیں بنے گی ۔