اسلام آباد(سچ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی سینیٹ میں آمد پر ن لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان نے لفظی بمباری کی ،اپوزیشن نے واک آئوٹ کیا ۔ن لیگی سینیٹر نے فواد چوہدری کو دیکھ کر کہا کہ ’یہ ایوان میں کہاں سے آگئے ؟یہ اس حکومت کو مروائیں گے،اپنے بیان پر معافی مانگیں،وفاقی وزیر نے معافی نہیں مانگی تو ایوان سے واک آئوٹ کریں گے ،باعث شرم ہے کہ ایک افسر نے بٹوہ چوری کیا،فواد چوہدری نے جواباً کہا کہ ہم نے تحقیقات کی ہیں ،وہ ن لیگ کا تھا ،جس پر مشاہداللہ خان برہم ہوگئے۔فواد چوہدری نے اپوزیشن کے واک آوٹ پر کہا کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا نکلوں گا نہیں نکلوائوں گا،چیئرمین سینیٹ نہیں انہیں اپوزیشن کو مناکر واپس ایوان میں لانے کی ہدایت کی ۔