ریاض(سچ نیوز )سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں جو کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلامک ملٹری کاونٹر ٹیرازم اتحاد کے آفیشل ٹویٹر پیج پر راحیل شریف کی یہ تصاویر جاری کی گئیں ہیں جن میں وہ فرانس کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور ان کا استقبال کر رہے ہیں ۔سلامک ملٹری کاونٹر ٹیرازم اتحاد کے مطابق فرانس کے کاونٹر ٹیرازم کے نیشنل کوارڈی نیٹر ” پیری ڈی بوسکویٹ ڈی فلورین “ کی سربراہی میں وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور سکرٹری جنرل محمد المغودی نے وفد کا استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران دہشتگردی کیخلاف متوقع باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ راحیل شریف کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔