اسرائیل کے اپنے ہی اخبار نے اسرائیل کی ترکی کے خلاف انتہائی خطرناک سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

اسرائیل کے اپنے ہی اخبار نے اسرائیل کی ترکی کے خلاف انتہائی خطرناک سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

تل ابیب(سچ نیوز) امریکہ نے چند ہفتے قبل ترکی کو اپنے ’ایف 35پروگرام‘ سے نکال دیا تھا جس بعد ترکی امریکی جنگی طیارے ایف 35خریدنے کا اہل نہ رہا تھا۔ اب اسرائیلی میڈیا نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا ہے کہ ترکی کو اس پروگرام سے اسرائیل نے نکلوایا تھا۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل چاہتا تھا کہ خطے میں اس کا فوجی غلبہ برقرار رہے چنانچہ وہ ترکی کے ایف 35خریدنے کے خلاف تھا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل نے واشنگٹن میں لابنگ کی اور امریکی حکومت پر شدید دباﺅ ڈالا کہ وہ ترکی کو اس پروگرام سے نکال دے اور اسے ایف 35فروخت نہ کرے۔تاحال اس خبر پر اسرائیل اور امریکہ کے حکام کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے ایف 35دینے سے انکار کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس کے ساتھ ایس 400اینٹی ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے بعد دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کا مشرق وسطیٰ میں اثرو رسوخ اور بڑھ جائے گا۔

Exit mobile version