اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹس منسوخ ، برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا امکان

اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹس منسوخ ، برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا امکان

اسلام آباد (سچ نیوز) وزارت داخلہ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹس منسوخ کردیئے ہیں، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرواد ی گئی ۔

سماءنیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کا سفارتی پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں جبکہ ان کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیاگیاہے ۔ اٹارنی جنرل آفس نے سابق وزیر خزانہ اور ان کی اہلیہ کا کے سفارتی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی رپورٹ سپریم کور ٹ میں جمع کروا دی ہے ۔پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد اسحاق بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے سفارتی پاسپورٹس کی منسوخی کے بعد برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا امکان ہے ۔

Exit mobile version