نئی دلی (سچ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں ایک استاد کو تیسری جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔ریاست بہار کے ضلع ساران کے صدر مقام چھپرا میں واقع برجش کمار کنڈر گارڈن سکول کا ٹیچر کرشن کمار گزشتہ کئی روز سے تیسری جماعت کی طالبہ کو جنسی ہراساں کر رہا تھا۔ ننھی طالبہ نے استاد کے غیر مناسب رویے کی شکایت اپنے والدین سے کردی جنہوں نے سکول پہنچ کر استاد کی خوب جم کر پٹائی۔ سکول کے لوگوں کو بھی جب واقعہ کا پتا چلا تو انہوں نے بھی سکول کے گیٹ پر بھرپور ہنگامہ کیا ، جب ہنگامہ حد سے بڑھا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کو رفع دفع کرادیا۔ دوسری جانب شکایت ملنے پر سکول انتظامیہ نے ٹیچر کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔