ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ اداکار راجن رامپال 46 سال کی عمر میں والد بن گئے ہیں ، اداکار اور ان کی گرل فرینڈ گبرئیل ڈیمیٹرو ڈز کے ہاں گزشتہ شب بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ فی الحال ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ڈان نیوز کے مطابق اس خبر کا اعلان بھارتی پروڈیوسر جے پی دتہ کی بیٹی ندھی دتہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔خیال رہے کہ ارجن یا ان کی گرل فرینڈ میں سے کسی نے بھی اب تک سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجن رامپال اور ان کی فیملی کو گزشتہ رات سے ہسپتال کے چکر لگاتے دیکھا گیا جس کے بعد ان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ یہ خبر بھی وائرل ہوگئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ارجن رامپال نے گبریئل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان رواں سال فروری میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا۔اس کے ٹھیک دو ماہ بعد ہی اداکار نے گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبر بھی ایک تصویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ ارجن رامپال کی پہلی شادی سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں جن کا نام مہیکا اور مائرہ ہے تاہم کچھ عرصہ قبل ان کی بیوی کے ساتھ علیحدگی ہو گئی تھی ۔