کراچی(سچ نیوز )اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ”پرچی“ قراردے دیا۔لکس سٹائل ایوارڈ میں مومنہ مستحسن کی پرفارمنس پر حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔سوشل میڈ یا پر حمائمہ ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لاسٹ منٹ پر دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے۔حمائمہ نے مزید لکھا اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اورپرفارم کرتیں۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔واضح رہے کہ اداکار مانی نے بھی مومنہ مستحسن کی اس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔