لاہور: (ویب ڈیسک) ’’پرچی‘‘اور’’جاناں‘‘جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی رحمن خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے ملازم کیساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق شوبز انڈسٹری میں اداکار علی رحمن کا نام نیا نہیں، اداکار کئی کامیاب فلموں اور ڈراموں میں کامیاب کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ اداکارہ حریم فاروق کے ساتھ جوڑی کو بیحد پسند کیا جاتا ہے تاہم حال ہی میں انکی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم پر نہ صرف چلارہے ہیں بلکہ رعب جھاڑتے ہوئے بے عزتی بھی کررہے ہیں۔
https://twitter.com/MehaktiDunia/status/1198149230742904832?s=20