ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران ہجوم پر چھلانگ لگادی جس سے کئی مداح زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ممبئی میں جاری لیکمی فیشن ویک میں شرکت کی اور وہاں موجود شائقین کا لہو گرمانے کے لیے اپنی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا گیت گا کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔تقریب کے دوران رنویر سنگھ اتنے جذباتی ہوئے گئے کہ حاضرین کو متاثر کرنے کے غرض سے کچھ انوکھا کرنے کے لیے انہوں نے ہجوم پر چھلانگ لگا دی۔ رنویر سنگھ کی اس حرکت کی وجہ سے کئی مداح زخمی ہوگئے بعد ازاں رنویر نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے تقریب سے فوری طور پر نکل جانا ہی بہتر سمجھا۔اداکار کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو دیکھئے