لاہور(سچ نیوز)اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر تمام ریکارڈ فیملی کورٹ سے طلب کرلیاگیا،عدالت نے سماعت5 نومبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پرسماعت ہوئی،اداکارہ میرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیملی کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردینے کاحکم دے،سیشن کورٹ نے اداکارہ میراکا تمام ریکارڈفیملی عدالت سے طلب کرلیا اورسماعت5 نومبرتک ملتوی کردی۔