لاہور(سچ نیوز)سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پراداکارہ کامکمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے 7 جنوری کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی،فیملی کورٹ کے اہلکاروں نے اداکارہ میراکامکمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروادیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی کردی۔