لاہور (سچ نیوز)اداکارہ میرا نے لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب میں کیپٹن نوید کے ساتھ شرکت کی۔میرا جب کیپٹن نوید کے ہمراہ ہال میں داخل ہونے لگیں تو وہاں موجود کئی لوگوں نے اس بارے میں میرا سے بات کرنے کی کوشش بھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ آج صرف ایوارڈ کی بات ہوگی۔ قریب ہی موجود ایک معروف اداکار نے ٹی وی رپورٹر سے دونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی‘کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی ایوارڈ تقریب میں زیادہ تر فنکاروں نے جوڑوں کی شکل میں شرکت کی۔