لاہور( سچ نیوز )سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں اپیل پر فیملی کورٹ کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میراکے تکذیب نکاح کیس میں اپیل پرسماعت ہوئی،اداکارہ میرانے فیملی کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کررکھاہے ،اداکارہ میرا نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کوگمراہ کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قراردیاجائے، عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں فیملی کورٹ کے مقدمے کاریکارڈطلب کرلیااور اداکارہ میراکی اپیل پرسماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی ۔