دبئی (سچ نیوز )اداکارہ متیرہ نئے سال کا جشن نہیں منا سکیں ہیں کیونکہ وہ انتہائی خوفناک ترین حادثے میں بال بال بچ گئیں تاہم وہ شدید زخمی ہوئی ہیں جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ دبئی میں اپنی دوست سارہ کے ساتھ موجود تھیں، جب ان کی گاڑی کو دو ٹرکس نے ٹکر ماری۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ متیرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی اور گاڑی کی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں ۔ متیرہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان میری پسلیوں میں فریکچر آیا ہے جبکہ جبڑے کو بھی چوٹ پہنچی ہے ۔ متیرہ اس وقت دبئی کے راشد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی جاری ہے ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گرد ن میں کالر لگا ہواہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ وہ شدید زخمی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے چوٹیں آئیں لیکن میں گھر جانا چاہتی ہوں ۔متیرہ نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے باعث ان کی گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی کا بیلنس خراب ہو گیا اور وہ گھومتی ہوئی سڑک پر اوپر کی طرف چلی گئی اور اس موقع پر ایک اور ٹرک نے ان کی گاڑی کو زور سے ہٹ کیا ۔اس کے بعد پیچھے سے تیز رفتار لینڈ کروزر آ رہی تھی جس نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اپنی گاڑی کا رخ ایک دم دوسری جانب موڑا اور ہماری جان بچائی ۔
اداکارہ متیرہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، اب کہاں اور کس حالت میں ہیں ، تشویشناک خبر آ گئی
اداکارہ متیرہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، اب کہاں اور کس حالت میں ہیں ، تشویشناک خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023