لاہور(سچ نیوز) فلم ،ٹی وی اورسٹیج کی معروف اداکارہ ماہ نورنے بھی ٹی وی کا رخ کرلیا، اداکارہ ماہ نور نجی چینل کے مارننگ شومیں حصہ لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کے حوالے سے نجی چینل پر کئے گئے اداکارہ ماہ نور کے پروگرام کو ناظرین نے بہت پسندکیا تھا،جس کی وجہ سے انہیں مختلف چینلزکی طرف سے مارننگ شوزکرنے کی آفرزہورہی تھیں ، اداکارہ ماہ نورنے ایک نجی چینل کے مارننگ شومیں حصہ لینے کی حامی بھری ہے۔ایک ملاقات کے دوران اداکارہ ماہ نورنے بتایا کہ وہ ان دنوں بہت سے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں ،جن میں فلم،ٹی وی اور سٹیج بھی شامل ہے