لاہور (سچ نیوز )بھارتی میڈیا میں اس وقت اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور ان کا سلسلہ تیز ہو نے پر اداکارہ کے چچ مکیش بھٹ بھڑک اٹھے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کے چچا مکیش بھٹ، عالیہ اور رنبیر کی شادی افواہوں پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، اس طرح کی افواہیں کون پھیلا رہا ہے؟ ایسی خبروں کا سچائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑی ہے اور ان کے مداح دونوں کی شادی کے لیے کافی پر جوش ہیں۔گزشتہ کئی ماہ سے دونوں کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا اور مختلف نیوز چیلنز پر گردش کر رہی ہیں جس سے ان کے گھر والے شدید پریشان ہیں۔