اداکارہ سجل علی کی سالگرہ، متوقع ساس نے کس انداز میں وش کیا؟ جان کر ہر لڑکی ایسی ساس کی خواہش کرے گی

اداکارہ سجل علی کی سالگرہ، متوقع ساس نے کس انداز میں وش کیا؟ جان کر ہر لڑکی ایسی ساس کی خواہش کرے گی

کراچی (سچ نیوز) اداکارہ سجل علی آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کو نیک خواہشات کے ڈھیروں پیغامات موصول ہورہی ہیں لیکن ان کی متوقع ساس نے ذرا ہٹ کے انداز میں انہیں وش کیا ہے۔اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر (کوکو کورینا والے) کا معاشقہ ان دنوں زبان زد عام ہے اور بہت جلد دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں۔ دونوں اداکاروں کے اہلخانہ کی جانب سے انہیں مکمل تائید حاصل ہے جس کے باعث وہ اپنے رشتے کو چھپاتے نہیں اور اکثر تقریبات پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔اداکارہ سجل علی آج (17 جنوری کو) اپنی 25 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر ان کی متوقع ساس ثمر رضا میر نے ان کی سرخ دوپٹے والی ایک تصویر شیئر کرکے ان کیلئے تہنیتی کلمات کہے۔ خیال رہے کہ مشرق میں سرخ رنگ کا دوپٹہ دلہن کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔ ثمر رضا میر نے اپنے پیغام میں لکھا ”چھمی عرف سجل کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو، اللہ کرے کہ تمہاری تمام خواہشات اور سپنے پورے ہوں، مجھے آپ بے حد پسند ہو ، آپ کیلئے دعائیں ہی دعائیں“۔

Exit mobile version