لاہور(سچ نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی کا دل پاکستان کے دل لاہور آنے کو مچلنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھر جی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ پاکستان میں میرے بہت سے چاہنے والے موجود ہیں، ماضی میں میری جتنی فلمیں پاکستان میں ہٹ ہوئیں اتنی اور کسی ملک میں نہیں ہوئیں۔ رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہر لاہور جانے کو بہت دل کرتا ہے جیسے حالات ساز گار ہوئے اور موقع ملا تو لاہور ضرور جاو¿ں گی۔ مجھے لاہور ہر لحاظ سے پسند ہے حاص طور پر لاہور کے کھانوں کی کیا ہی بات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے پاس وسائل کی بہت کمی ہے اگر وسائل مہیا کر دیے جائیں تو بالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی ہالی وڈ فلم انڈسٹری کا مقابلہ کر سکتی ہے۔