ممبئی(سچ نیوز) بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت کردی۔بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اورثانیہ مرزا کے خاندانی نام ایک جیسے ہونے کے باعث اکثر لوگ دونوں کو بہنیں سمجھ لیتے ہیں تاہم ثانیہ مرزا نے اب اپنے دیا مرزا کے ساتھ رشتے پر کھل بات کی ہے۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن انعم کے ساتھ ”دی کپل شرما شو“میں شرکت کی جہاں ان سےسوال پوچھا گیا کہ کیا بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا ان کی بہن ہیں؟اس سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا یہ سوال مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں اور اب میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے صرف خاندانی نام(مرزا)ایک جیسے ہیں باقی ہم دونوں کے درمیان کوئی سگا رشتہ نہیں ہے، ہاں دیا مرزا اور میں اسکول میں ایک ساتھ تھے لیکن وہ مجھ سے سینئر تھیں۔ثانیہ مرزا نے دیا مرزا سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا جب دیا مرزا نے مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل جیتا تھا اس دوران میں نے ٹینس کی دنیا میں نیا نیا قدم رکھاتھا۔ اس وقت ایک خاتون ہمارے گھر آئیں اور میری والدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کے بچے بہت باصلاحیت ہیں، میری ماں نے سوچا شاید وہ میری وجہ سے انہیں مبارکباد دے رہی ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا وہ اداکارہ دیا مرزا کی بات کررہی تھیں۔دراصل ان خاتون کو لگا کہ دیامرزا کا تعلق بھی ہمارے خاندان سے ہے اوروہ میری بہن ہیں۔تاہم میری والدہ نے ان کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صرف خاندانی نام ایک جیسے ہیں لیکن ہمارا دیا مرزا سے کوئی رشتہ نہیں۔
اداکارہ دیا مرزا سے رشتہ کیا ہے؟ ثانیہ مرزا نے وضاحت کردی
اداکارہ دیا مرزا سے رشتہ کیا ہے؟ ثانیہ مرزا نے وضاحت کردی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023